Posts

Showing posts from December, 2020

محاسبئہ نفساورعلماء دین...... محمد مبشر عالم ندوی

Image
 محاسبئہ نفس  اور علماء دین محمد مبشر عالم  ندوی      چند مہینوں سے کہا جائے،یا سال دو سال سے کہا جائے ہم دیکھ رہے ہیں سن رہے ہیں واٹسپ،فیس بوک،سوشل میڈیا پر، ایک جنگ بپا ہے،ایک ہنگامہ آرائی کی کیفیت بنی ہوئی ہے،اور ایک دوسرے کو کافر بنانے،اور دین اسلام سے باہر کا راستہ دکھانے میں لگے ہوئے ہیں،  خاص کر ہمارے وہ بھائی جو سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں،اور تو اور ہمارے مدارس بھی اس سیلاب بلا خیز،اور موج مسموم کے اثرات کا شکار ہو گئے ہیں۔ اب ایسے پر آشوب اور پر فتن دور میں، جب کہ مغربی اہلکاروں اور اپنے وطن عزیز میں اسلام دشمن طاقتيں اپنا کام کر رہی ہیں،اور ھم آپس میں جنگ و جدال،مجادلہ و مباحثہ میں لگے ہوئے ہیں۔ کفر کا فتویٰ دے رہے ہیں۔ شاید کہ ہمارے ذہن سے بہت ساری چیزیں محو ہو گئی ہیں۔       اور بہت ساری حدیثیں ہمارے ذہن سے نکل گئی ہیں شاید ‌یہ سب قرب قیامت کی نشانیاں ہیں،ہم جان بوجھ بھی کر ایسا کرتے ہیں تاکہ ہماری شہرت ہو،روزانہ فیس بوک اور واٹس ایپ پر کفر کا فتویٰ اور زبانی اور قلمی جدال سے دل برداشتہ ہوں،میں بطورِ مثال کے ایک...